لاہوری چسکا کوئٹہ ہوٹل و دیگر ریسٹورنٹوں کی جانب ماہانہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عملہ کو ٹوکن منی دینے کا انکشاف

0 9

راولپنڈی (حسن امان سے )تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ نصیراباد اور پیپلز کالونی میں قائم لاہوری چسکا کی جانب سے پارکنگ ایریا کو کچن میں تبدیل کر دیا گیا اور نصیر اباد میں لاہوری چسکا ،کوئٹہ ہوٹل سمیت دیگر ہوٹلوں کی جانب سے بھی 30 سے 40 فٹ تک پارکنگ ایریے کو اپنی ملکیت سمجھتے ہوئے کرسیاں ٹیبل لگا کر قبضہ کر لیا گیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف ہونے والا گرینڈ آپریشن جس میں پورے پنجاب سے تجاوزات مافیا اور قبضہ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن پھر بھی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انچارج تجاوزات اور عملے کی جانب سے دوبارہ سے پورے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو تجاوزات کا گڑھ بنا دیا گیا نصیر اباد میں قائم ایک ہوٹل مالک کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مین روڈ پر قائم یہ تجاوزات لگانے کی مد میں لاہوری چسکا کوئٹہ ہوٹل ایوب ہوٹل ڈرائیور ہوٹل اور خیبر پیالہ ہوٹل کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو ماہانہ ٹوکن منی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے انچارج تجاوزات ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے سے گریزان دکھائی دے رہے ہیں. ٹوکن منی ادا کرنے کی وجہ سے یہ تجاوزات قائم کرنا ہمارا قانونی حق بن جاتا ہے ہوٹل مالک سے سوال کیا گیا کہ اپ یہ رقم راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کروا رہے ہیں یا پھر کسی فرد واحد کو ادا کر رہے ہیں اور کتنی رقم اپ کنٹونمنٹ بورڈ کو ادا کرتے ہیں ان تجاوزات کی مد میں تو اس کے جواب میں ہوٹل مالک جواب دینے سے قاصر رہے اور ٹیلی فون کال بند کر دی اور واٹس ایپ بھی بلاک کر دیا گیا اگر متعلقہ کوئی بھی ہوٹل مالک ثبوتوں کے ساتھ اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ اس کو مناسب جگہ فراہم کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.