Rawalpindi. Chaklala Cantonment Board Launches Grand Operation Against Encroachment Mafia

0 9

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

کلمہ چوک سے ڈھیری حسن آباد تک 300 سے زائد تجاوزات مسمار

آپریشن میں 100سے زائد کنٹونمنٹ اہلکاروں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا

راولپنڈی ( نامہ نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈ اینڈ ملٹری لینڈز میجر جنرل عرفان احمد ملک کے خصوصی احکامات پر سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر نگرانی شعبہ انسداد تجاوزت عملہ نے کینٹ کے مختلف علاقوں جن میں ڈھیری ٹاہلی موری غیر قانونی تجاوزات تھڑے سرکاری زمین پر بنے کچن تندور غیر قانونی بورڈز شیڈز اور پارکنگ میں بنے غیر قانونی ٹھیے مسمار کیے گئے اور تجاوزات میں مسمار کیے گئے جستی چادورں کے بنے شیڈز اور کاونٹرز قبضے میں لئیے گئے سرکاری زمین تجاوزات مافیا سے واگزار کرائی گئی۔اس سلسلے میں سی ای او کینٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی دوبارہ تجاوزات کی سرپرستی کرنے تجاوزات مافیا کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.