راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل اور ضرر کے مقدمہ میں 2 مجرمان کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،

0 9
راولپنڈی)کرائم رپورٹر(راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل اور ضرر کے مقدمہ میں 2 مجرمان کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرمان کو  مجموعی طور پر عمر قید،4 سال قید،5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق   معزز عدالت نے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں 2 مجرمان کو  سزا سنا دی،مجرم قمر علی کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم جعفر کو ضرر کے جرم میں 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،مجرمان   نے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کر کے محمود حسین کو قتل جبکہ مسکین کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 2023  تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی، مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ  سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

Leave A Reply

Your email address will not be published.