چند افراد کی جانب سے ان کا نام بدنام کیا جا رہا ہے. شانی شاہ
راولپنڈی (حسن امان سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں سرکاری گاڑیوں سے کروڈ ائل ڈیزل اور پٹرول چوری کی کہانیاں زبان زد عام ہیں مقامی ذرائع کے مطابق ان تمام کروڈ ائل ڈیزل اور پٹرول کی چوری میں ملوث عناصر کی سرپرستی مقامی با اثر افراد کر رہے ہیں کروڈ ائل مافیا کے سامنے قانون بھی بے بس دکھائی دیتا ہے ذرائع کی جانب سے بتائے گئے ناموں میں سے شانی شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ چند افراد کی جانب سے ان کا نام بدنام کیا جا رہا ہے اور ان کا اس کروڈ ائل مافیا سے کوئی تعلق نہیں ہاں دیگر دو افراد کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا میں اپنی وضاحت دے سکتا ہوں کہ کروڈ ائل اور دیگر جو الزامات مجھ پر لگائے جا رہے ہیں یہ سراسر نا انصافی ہے اور میرا ان جرائم سے کوئی تعلق نہیں لیکن مقامی افراد سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ شانی شاہ،محمد نذیر عر ف گولڈن ،اظہر بھٹی اور آصف ملتانی جو کہ غیر قانونی گورنمنٹ کی گاڑیوں سے کروڈ ائل اور ابرار نامی شخص سرکاری گاڑیوں سے ڈیزل اور پٹرول نکال کر غیر قانونی ڈیزل اور پٹرول ایجنسیاں بنا کر فروخت کر رہے ہیں. اگر کوئی بھی شخص اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ اس کو مناسب جگہ فراہم کرے گا