راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف قومیوپیتھک آپریشن

0 9

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ختم کروانے کے لیے پنجاب بھر میں گرینڈ اپریشنز کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں بھی غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئی لیکن چند ہی دنوں کے بعد انٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ ارینج روڈ پر بیکو پمپ کے ساتھ غیر قانونی ٹک شاپ جس کو دوران اپریشن گرا دیا گیا تھا چند دنوں بعد ہی دوبارہ سے تعمیر کروا دی گئی متعلقہ بلڈنگ انسپیکٹر سے رابطہ کرنے پر چیک کرنے کا کہا گیا پر اب تک متعلقہ شخص کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اس کے ساتھ ہی رینج روڈ پر ہی پریزیڈنشل گھر میں مین روڈ پر چار دکانیں قائم کروا دی تھیں ذرائع کا دعوی ہے کہ ان کی اپروول اب تک نہیں ہوئی۔ اگر کوئی بھی ذمہ دار ثبوت کے ساتھ اپنا موقف دینا چاہے تو ادارہ مناسب جگہ فراہم کرے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.