کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں قصابوں کی جانب سے بیمار جانور اپنی دکان پر ہی ذبح کرنے کا سلسلہ جاری
انچارج میٹ اینڈ ملک کہ نا اہلی اہلیان کینٹ کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے
راولپنڈی (حسن امان سے ) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں قصابوں کی جانب سے سلاٹر ہاؤس کی بجائے اپنی ہی دکانوں پر بیمار اور نابالغ جانوروں کو ذبح کر کر اہلیان کینٹ کو کھلانے میں مگن جس کی وجہ سے کینٹ بورڈ کے خزانے کو بھی لاکھوں روپے کا ماہانہ نقصان پہنچ رہا ہے لیکن انچارج میٹ اینڈ ملک کی جانب سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لانا بہت سے سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہے ذرائع کا دعوی ہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود قائد اعظم کالونی دھمیار روڈ ڈھوک سیداں روڈ مصریال روڈ قصائی چوک ٹینچ اور دیگر علاقوں میں قصاب کی جانب سے بیمار اور نابالغ جانوروں کو ذبح کر کر اہلیان کینٹ کو بھاری قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے جس سے اہلیان کینٹ معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن کینٹ بورڈ کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف کوئی بھی سخت کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی اہلیان کینٹ کا سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے جو کہ مضر صحت جانوروں کو ذبح کر کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں