راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے